عمران خان ایوان میں آئیں ان کا استعفیٰ منظور کرلوں گا اسپیکر قومی اسمبلی

عمران خان کی نااہلی سے متعلق کوئی قراردادنہیں آئی تاہم اگرکوئی قرارداد آئی تواسے روکا نہیں جائے گا،ایازصادق


ویب ڈیسک January 09, 2015
یہ ایوان کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو نااہل کرنے کی قرار داد منظور کرے، اسپیکر قومی اسمبلی فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنے استعفے کی منظوری کے لئے ایوان میں آتے ہیں تو اسے منظور کرلیا جائے گا۔


قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کرنے سے متعلق کوئی قرارداد نہیں آئی تاہم اگر ایوان میں کوئی قرارداد آئی تو اسے روکا نہیں جائے گا اور یہ ایوان کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو نااہل کرنے کی قرار داد منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان استعفے کی منظوری چاہتے ہیں تھے ایوان میں آئیں ان کا استعفیٰ منظور کرلوں گا۔


اس سے قبل عمران خان کی شادی کے تذکرے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی دیکھنے کو ملے اور بعض اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر سے دعوت مانگ لی جس پر اسپیکر کا کہنا تھا کہ میری شادی تو نہیں ہوئی جو مجھ سے دعوت مانگی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔