بھارت کے سرکاری دفاتر میں اب ہو گی گائے کے پیشاب سے صفائی

گائےکے پیشاب سے بنے فینائل سے ہندو مذہب کے ماننے والوں میں گائے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا، بھارتی وزیرمانیکا گاندھی


ویب ڈیسک January 09, 2015
گائے کے پیشاب کی بدبو کم کرنے کے لئے اس میں صنوبر کی خوشبو شامل کی گئی، دی ہولی کاؤ فاؤنڈیشن. فوٹو؛ فائل

ہندو مذہب میں گائے کو ایک مقدس مقام حاصل ہے جس کے باعث اس کی پوچا بھی کی جاتی ہے اور اسی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے مودی حکومت نے سرکاری دفاتر میں فینائل کی جگہ گائے کے پیشاب کو صفائی کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دی ہولی کاؤ فاؤنڈیشن کی رہنما کا کہنا تھا کہ گائے کے پیشاب سے کیمیکل تیار کرنے والی کمپنی نے جب پہلی بار اس کیمیل کو استعمال کرنے کا تجربہ کیا تو اس کی بدبو اتنی زیادہ تھی کہ کوئی بھی شخص اسے برداشت نہیں کر سکتا تھا لہذا اس کی بدبو کم کرنے کے لئے اس میں صنوبر کی خوشبو شامل کی گئی۔ دی ہولی کاؤ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ اس کیمیکل کو ''گاؤنائل'' کا نام دیا گیا ہے اوراس کو مختلف لیبارٹریز میں ٹیسٹ بھی کیا جاچکا ہے ۔

بھارتی وزیر اور جانوروں کے حقوق کی رہنما مانیکا گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے کیونکہ گائے کے پیشاب سے بنا کیمیکل نہ تو انسانوں کے لئے مضر ہے اور اس طرح سے ہندو مذہب کے ماننے والوں میں گائے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں