کسی بھی ملک کی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا صدر ممنون حسین
ہر قیمت پر اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے، صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم جارحانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ ہماری ایٹمی صلاحیت کا مقصد خطے میں امن وسلامتی کو یقینی بنانا ہے تاہم کشمیر کے مسئلے کا منصفانہ حل خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم جارحانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہر قیمت پر اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔
صدر ممنون حسین نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے ہمارے فوجی اور معصوم شہری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔