حرمین الشریفین کے عظیم توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے میں مسجد حرام کی عمارت کی تعمیر وتوسیع کے علاوہ مسجد کے صحن کی توسیع بھی شامل ہے


ویب ڈیسک January 09, 2015
توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد حرم شریف میں ایک وقت میں 20 لاکھ نمازی باآسانی نماز ادا کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

حرمین الشریفین کے توسیعی منصوبے کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد حرم شریف میں ایک وقت میں 20 لاکھ نمازی باآسانی نماز ادا کرسکیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 100 ارب ریال کی خطیر رقم سے شروع کئے جانے والے منصوبے کی نگرانی سعودی وزرت خزانہ کر رہی ہے اور اسے 3 مراحل میں مکمل جارہا ہے جس کے تحت تیسرے مرحلے میں مسجد حرام کی عمارت کی تعمیر وتوسیع کے علاوہ مسجد کے صحن، مسجد حرام کو ملانے والے زیر زمین راستوں، میناروں، دروازوں اور سیڑھیوں کو بھی وسعت دی جارہی ہے جب کہ آب زم زم کی دستیابی کو برقی نظام سے مربوط کرنے کے بعد مزید جدید بنیادوں پر فراہمی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

توسیعی منصوبے کے تحت پوری مسجد حرام اور مطاف کو ایئر کنڈیشنڈ کیا جارہا ہے تاکہ موسم کی شدت کے باوجود عازمین حج سہولت کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں جب کہ مطاف میں وسعت سے اس کی موجودہ گنجائش 3 گنا سے زائد ہوجائے گی اور ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار افراد طواف کر سکیں گے، دوسرے اور تیسرے فلور کو بزرگ شہریوں کے لئے کیبل کار سے ملایا جائے گا اور ان فلورز تک رسائی مسجد حرام کے باہر سے براہ راست سیڑھیوں کے ذریعے بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |