ملک بھر میں 9 فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی ترجمان پاک فوج

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 3،3، سندھ میں 2 جب کہ بلوچستان میں ایک فوجی عدالت قائم کی جائے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 09, 2015
فوجی عدالتیں جلد ہی اپنا کام شروع کردیں گی، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں 9 فوجی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد کام شروع کردیں گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے 9 فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے قیام کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اور یہ عدالتیں جلد ہی اپنا کام شروع کردیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 3،3، سندھ میں 2 جب کہ بلوچستان میں ایک فوجی عدالت قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پیش آنے والے سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی باقاعدہ قانون سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |