دہری شہریت کیسسپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ کی رکنیت معطل کردی 

شہناز شیخ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں


ویب ڈیسک October 03, 2012
شہناز شیخ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے کے الزام میں مسلم لیگ (ق)کی رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ کی رکنیت معطل کردی۔

چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے شہناز شیخ کو نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے اور جواب جمع نہ کرانے پران کی رکنیت معطل کردی۔

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رائے مجتبیٰ کھرل کو بھی اس حوالے سے آج ہی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کچھ روزقبل دہری شہریت کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 11ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی تھی اوراس حوالے سے وزیرداخلہ رحمان ملک کا کیس چیرمین سینیٹ کو بھجوادیا تھا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا وہ ایسے بہت سے ارکان پارلیمنٹ کو جانتے ہیں جو دہری شہریت کے حامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ کے اس انکشاف کے بعد ہی رحمان ملک،شہنازشیخ اوررائے مجتبیٰ کھرل کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں