پرویز مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی

ڈاکٹر خالد کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی


January 09, 2015
ڈاکٹر خالد کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پرویز مشرف حملہ کیس کے ایک اورمجرم ڈاکٹر خالد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر خالد نامی دہشت گرد کی شام کے اوقات میں اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی جس کے بعد اسے رات 9 بجے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ڈاکٹر خالد کی لاش کو بھی ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا جس کے صدر کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |