فوج ہرسیاسی عمل جوآئین کے اندرہو اس کی حمایت کرتی ہےآرمی چیف

پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں خطے میں قیام امن اور تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


ویب ڈیسک October 03, 2012
3 روزہ دورے میں جنرل کیانی روس کی اہم دفاعی تنصیبات کا معائنہ کریں گے. فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ فوج بلوچستان کے معاملے پرہرسیاسی عمل جو پاکستان کے آئین کے اندرہوبھرپورحمایت کرتی ہے.

جنرل اشفاق پرویز کیانی 3روزہ دوے پر جب روس پہنچے تو ماسکو ایئرپورٹ پر ان کا پرتباک استقبا ل کیا گیا۔ روسی فوج کے چاک وچوبند دستے نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سلامی دی۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اس دورے کی دعوت روسی فوج سربراہ نے دی تھی۔

جنرل اشفاق پرویزکیانی اپنے دورہ روس میں روسی فوج کے سربراہ جنرل نکولائی مکاروف سے ملاقات کے علاوہ سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔جنرل اشفاق پرویز کیانی روس کی فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔

روس روانگی سے قبل بلوچستان کے حالات پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ہراس سیاسی عمل کی حمایت کرے گی جوآئین پاکستان کے مطابق ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں