لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تحریک طالبان لاہور کا سربراہ روح اللہ 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا

مارے جانے والا دہشت گرد روح اللہ واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملےکا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا۔


ویب ڈیسک January 10, 2015
حساس اداروں اور پولیس نےخفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے برکی روڈ پرچھاپا مارا۔ فوٹو فائل

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ گروپ لاہور کا سربراہ روح اللہ 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے برکی روڈ پرچھاپا مارا جس پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حساس اداروں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان لاہور کا سربراح روح اللہ اپنے 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد روح اللہ لاہورمیں واہگہ بارڈر پرہونے والے خود کش حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا اور شہر میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔