کراچی میں مسجد کے باہر سے بم برآمد ایک مشتبہ شخص گرفتار

سمینٹ کے بلاک میں رکھے گئے بم میں ڈھائی سے 3 کلوگرام تک بارودی مواد تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک January 10, 2015
گزشتہ روز راولپنڈی میں بم دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسجد کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب واقع مسجد کے دروازے پر مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تلاشی کے دوران بیگ سے سیمنٹ کا ایک بلاک ملا جس کے باہر کچھ تاریں نظر آرہی تھیں، پولیس نے بلاک میں بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، جس نے بلاک کے اندر بم کو ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ بلاک میں ڈھائی سے 3 کلو گرام تک بارودی مواد موجود تھا جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں بھی بم دھماکا ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |