آصف زرداری کی جانب سے بلاول کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام

آصف زرداری کی جانب سے مخدوم امین فہیم نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔


ویب ڈیسک January 10, 2015
بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں, فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہوکر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔