کراچی پولیس موبائل کی ٹکرسے خاتون سمیت 3 افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق پولیس وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک October 04, 2012
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جائے حادثہ پر موجود پولیس کی ایک موبائل اورکار کو آگ لگادی۔ فوٹو : ایکسپریس

ایم اے جناح روڈ پرپولیس موبائل کی ٹکرسے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حادثہ ریڈیوپاکستان کے قریب پیش آیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے جائے حادثہ پر موجود پولیس کی 2 گاڑیوں کو آگ لگادی۔ بعدازاں فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں