آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا سیریز کینگروز کے نام

آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


ویب ڈیسک January 10, 2015
آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. فوٹو؛ گیٹی امیجز

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا جب کہ کینگروز نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔


سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 572 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 97 رنز کے خسارے کے ساتھ 475 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے جب کہ بھارت کی جانب سے لوکیش راہول اور ویرات کوہلی نے سنچریاں اسکور کیں۔


آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 251 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے بھارت کو جیت کے لئے 349 رنز کا ہدف دیا لیکن بھارتی ٹیم کھیل کے آخری روز 90 اوور کھیل کر بمشکل ٹیسٹ کو بچا پائی اور کھیل ختم ہونے پر کوہلی الیون 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا پائی۔ دوسری اننگز میں کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 71 اور جوئی برنس نے 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں جب کہ بھارت کی جانب سے مرلی وجے 80 اور ویرات کوہلی 46 رنز بنا پائے۔ آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |