محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن ٹھیک ہوگئے ہیں شہریار خان

حفیظ کا اسی ماہ جبکہ سعید اجمل کا آئندہ ماہ باضابطہ بائیو میکنکس ٹیسٹ کرایا جائے گا، چرمین پی سی بی


ویب ڈیسک January 10, 2015
ورلڈکپ میں ٹیم کو متحد ہوکر کھیلناہوگا،شہریارخان ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت محمد حفیظ کا اسی ماہ جبکہ سعید اجمل کا آئندہ ماہ باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، اس کے علاوہ ان کے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنے والے ثقلین مشتاق اور محمد اکرم نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ابھی باضابطہ بائیو میکنکس کے لئے تیار نہیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لئے تیار ہیں، اس لئے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اگلے ماہ کرایا جائے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی ، وہ میگا ایونٹ کے بعد بھی ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں