پاکستان نے نامور گلوکار رحیم شاہ نے اپنا نیا گانا 'ماں کس کو جھلاؤ گی جھولا' سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کردیا ہے۔
رحیم شاہ نے اپنا نیا گیت 'ماں کس کو جھلاؤ گی جھولا' ریکارڈ کرا دیا ہے اور یہ گانا انھوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کیا ہے۔
رحیم شاہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کے موجود حالات ٹھیک نہیں ہیں مگر ہم ان حالات سے خوفزدہ نہیں ہو ں گے اور اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں کیا جا سکتا مگر ہماری حکومت کو چاہیئے کہ اس قسم کے مزید حادثات سے بچنے کے لئے سد باب کرے تاکہ عوام مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔
واضح رہے کہ رحیم شاہ کے گیت 'ماں کس کو جھلاؤ گی جھولا' کی شاعری عمیر علی انجم نے ترتیب دی ہے جب کہ موسیقی رحیم شاہ نے خود ترتیب دی ہے۔