این اے 125 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے ووٹر لسٹیں نادرا کو ارسال

نادرا ایک ماہ میں انگوٹھوں کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرے، الیکشن ٹریبونل


ویب ڈیسک January 10, 2015
این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں ووٹوں کے 2 لاپتہ تھیلوں کی جانچ پڑتال کے بعد ووٹر لسٹوں کو انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کے لئے نادرا کو بھجوا دی ہیں۔

لاہور میں اليکشن ٹربيونل کے جج جاويد رشيد محبوبی نے اپنے روبرو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے پولنگ اسٹيشن نمبر 111 اور 120 کے ملنے والے دو بيگز کي جانچ پڑتال مکمل کرلی، جس کی رپورٹ ٹربيونل خود تيار کرے گا، ٹربيونل نے ووٹر لسٹوں کے انگوٹھوں کی تصديق کرانے کے لئے نادرا کو بھجواتے ہوئے ايک ماہ ميں رپورٹ پيش کرنے کا حکم دے ديا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں