ملک کا آئندہ وزیراعظم میں بنوں گا سید خورشید شاہ

نوازشریف دو تہائی اکثریت سے منتخب ہوئے لیکن دھرنوں سے ان کے ہاتھ ٹھنڈے ہوگئے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی


ویب ڈیسک January 10, 2015
تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فوجی عدالتوں کی حامی بھری ہے،خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ آئندہ انتخابات میں وہ وزیراعظم بنیں گے۔

پنو عاقل میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا کیونکہ موجودہ دور حکومت کو بحران سے نکالنے میں مرکزی کردارادا کیا ہے جبکہ نوازشریف دو تہائی اکثریت سے منتخب ہوئے لیکن دھرنوں سے ان کے ہاتھ ٹھنڈے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فوجی عدالتوں کی حامی بھری ہے، ملک میں سیاسی حالات کی بہتری سے معیشت بھی بہتر ہوگی جبکہ تمام صوبوں کو 18 ویں ترمیم کے بعد برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں