کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر کردی وزیراعلیٰ سندھ
پولیس کو جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لئے فری ہینڈ دے دیا گیا ہے، قائم علی شاہ
SUKKUR:
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کردیا ہے۔
خیرپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کردیا ہے، پولیس کو جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لیے فری ہینڈ دے دیا گیا ہے جس کے باعث پولیس نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تھر میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے منصوبوں پر کام کررہی ہے جبکہ صوبے میں دیگر ترقیاتی کام بھی کیے جائیں۔