بلوچستان کامسئلہ حل کرنے کیلئے ناراض رہنماؤں سے بات کرنا ہوگی الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا اور اسے حل کرنے کے لیے ناراض رہنماؤں سے بات چیت کرنی ہوگی۔
ڈیفنس میں رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت کے گھر پر شرکا سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نےکہا کہ بعض لوگ بلدیاتی نظام نہیں بلکہ ایسا کمشنری نظام چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو غلام بنایا جاسکے۔ اسی لئے بلدیاتی نظام کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
الطاف حسین نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں کے پیش نظر گورنر اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ احتجاج کے لئے کوئی مخصوص جگہ مقرر کردی جائے اور باقی پورے کراچی میں جلوسوں اورریلیوں پر پابندی عائد کردی جائے۔