فوج اور ایجنسیوں کا کام سیاست کرنا نہیں طلال بگٹی

بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ق) کےعلاوہ گرینڈ الائنس کے لئےسب سےملوں گا، طلال بگٹی فوٹو فائل

جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ نواب طلال بگٹی نےکہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا کام سیاست کرنا نہیں ہے۔


جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے طلال بگٹی نےکہا کہ بلوچستان کےعوام کا کیس لے کر پنجاب کےعوام کے پاس آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ق) کےعلاوہ گرینڈ الائنس کے لئےسب سےملوں گا۔

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story