کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے الطاف حسین

پولیس رینجرز سمیت ایجنسیاں ہمارے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہیں، قائد متحدہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک January 10, 2015
فرازعالم کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین، فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو کراچی آپریشن کی آڑ میں ریاستی تشدد کا نشانا بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس رینجرز سمیت ایجنسیاں ہمارے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہیں۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو نہ صرف طالبان، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیمیں نشانہ بنارہی ہیں بلکہ پولیس ،رینجرز اور دیگر ایجنسیاں بھی ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں ماورائے عدالت قتل کررہی ہیں جبکہ فرازعالم کو بھی پولیس حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تشددکم کرنے کیلئے بھاری رقم مانگی گئی اس طرح کا عمل کھلا ماورائے عدالت قتل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے،اگر کارکنان کسی بھی مقدمے میں مطلوب ہوں تو انہیں قانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے لیکن حراست کے دوران انسانیت سوزتشدد کرکے قتل کردینا سراسرظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے اور بے گناہ کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکر کے ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکارظلم کے پہاڑ توڑکراللہ تعالیٰ کے عذاب کودعوت نہ دیں۔

الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے قتل کامقدمہ درج کیا جائے اورقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں