پاکستان ریلوے کو ایندھن کی کمی کا سامنا

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق پی ایس او ادائیگی کے باوجود پورا تیل فراہم نہیں کررہا


ویب ڈیسک October 03, 2012
لاہور لوکو شیڈ میں صرف 30ہزار لیٹر تیل کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس سے ریلوے کی آج کی ضرورت بھی پوری نہیں کی جاسکتی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کو ایک بار پھر ایندھن کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث تمام ڈویژنزکو اوپن مارکیٹ سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لاہور لوکو شیڈ میں صرف 30ہزار لیٹر تیل کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس سے ریلوے کی آج کی ضرورت بھی پوری نہیں کی جاسکتی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق پی ایس او ادائیگی کے باوجود پورا تیل فراہم نہیں کررہا۔آج پی ایس او کو 6کروڑ روپے کے چیک دیئے گئے ہیں مگر مکمل ادائیگی کے باوجود آدھا تیل فراہم کیاجارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں