پاکستان کاخوشحالی ماحولیاتی آلودگی اوسط عمرکے لحاظ سے151ممالک کی فہرست میں 16واں نمبر

پیپی پلانٹ انڈیکس کے مطابق امریکا ماحولیاتی آلودگی کے حساب سے بد ترین ملک ہے


ویب ڈیسک October 03, 2012
یہ اعدادوشمارکسی بھی ملک کی خوشحالی،ماحولیاتی آلودگی اوراوسط عمر کے حوالے سے ترتیب دیےجاتے ہیں. فوٹو: ہیپی پلینٹ انڈیکس

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان خوشحالی،ماحولیاتی آلودگی اوراوسط عمر کے اعتبارسے 151 ممالک کی فہرست میں 16ویں نمبرپرہے جب کہ کوسٹا ریکا اس حوالے سے پہلے،ویتنام دوسرے اورکولمبیا تیسرے نمبرپرہے۔

نیو اکنامکس فاؤنڈیشن کے ہیپی پلانٹ انڈیکس 2012 کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس فہرست میں 105ویں،بھارت 32ویں،بنگلا دیش 11ویں اوراسرائیل 15ویں نمبرپرہے۔

یہ اعدادوشمارکسی بھی ملک کی خوشحالی،ماحولیاتی آلودگی اوراوسط عمر کے حوالے سے ترتیب دیےجاتے ہیں جس کا ڈیٹااقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اورگیلپ سروے سے جمع کیا جاتا ہے۔

پیپی پلانٹ انڈیکس کے مطابق امریکا ماحولیاتی آلودگی کے حساب سے بد ترین ملک ہے جبکہ اوسط عمر اور خوشحالی کے حوالے سے اسے اچھی رینکنگ ملی ہے۔

افغانستان اس انڈیکس میں 109 ویں نمبر پر ہے۔ براعظم افریقہ کے ممالک ہیپی پلانٹ انڈیکس میں سب سے نیچے شمار کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں