فلم ’’کمبخت‘‘سے بہت امیدیں وابستہ ہیںحمزہ عباسی

مجھے اپنے پراجیکٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ بغیر کسی مقصد کے تفریح بالکل بیکار ہے، حمزہ علی عباسی


Cultural Reporter January 11, 2015
فلم کمبخت کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، شہر یار منور صدیقی، سوہائے علی ابڑو، صبا قمر اور حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں ۔ فوٹو : فائل

اداکار وہدایتکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے فلم ''کمبخت''میں تاخیر ہوئی مگر اب یہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی مگر ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کے کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے تاکہ اسے ریلیز کیا جاسکے۔

مجھے اپنے اس پراجیکٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ بغیر کسی مقصد کے تفریح بالکل بیکار ہے اور یہ فلم نہ صرف لوگوں کو ہنسائے گی بلکہ انھیں سوچنے پر بھی مجبور کردے گی ۔ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ ہم دونوں صرف دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کسی دوسرے رشتے میں منسلک نہیں ہیں ۔ فلم کمبخت کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، شہر یار منور صدیقی، سوہائے علی ابڑو، صبا قمر اور خود حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں