بھارت کا ممبئی حملے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجنے پرغور
بھارت ممبئی حملے سے متعلق شواہد جاننے کے لئے تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجنے پرغور کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیں۔
بھارتی تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی جانب سے اکھٹے کئے گئے شواہد اور کالعدم لشکر طیبہ کے ٹریننگ کیمپس سے ضبط کیے گئے مواد کا بھی جائزہ لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کو اگر حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملی تو وہ بحری جہاز الحسینی سے متعلق بھی معلومات جمع کرے گی جسے بھارت کے مطابق دہشت گردوں نے ممبئی جانے کے لئےاستعمال کیا تھا۔