بھارت کا ممبئی حملے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجنے پرغور

تحقیقاتی ٹیم کو اگر حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملی تو وہ بحری جہاز الحسینی سے متعلق بھی معلومات جمع کرے گی


ویب ڈیسک October 03, 2012
بھارتی تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی جانب سے اکھٹے کئے گئے شواہد اور کالعدم لشکر طیبہ کے ٹریننگ کیمپس سے ضبط کیے گئے مواد کا بھی جائزہ لے گی۔ اے ایف پی/ فائل

بھارت ممبئی حملے سے متعلق شواہد جاننے کے لئے تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجنے پرغور کر رہا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیں۔


بھارتی تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی جانب سے اکھٹے کئے گئے شواہد اور کالعدم لشکر طیبہ کے ٹریننگ کیمپس سے ضبط کیے گئے مواد کا بھی جائزہ لے گی۔


تحقیقاتی ٹیم کو اگر حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملی تو وہ بحری جہاز الحسینی سے متعلق بھی معلومات جمع کرے گی جسے بھارت کے مطابق دہشت گردوں نے ممبئی جانے کے لئےاستعمال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں