ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطہ کیا جائے گا چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن دہری شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، فخرالدین جی ابراہیم


ویب ڈیسک October 03, 2012
الیکشن کمیشن دہری شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، فخرالدین جی ابراہیم فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے حوالے سے غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دہری شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے دہری شہریت رکھنے والے ارکان کے حوالے سے ریکارڈ فراہم نہ کرنا مایوس کن ہے۔


فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت نے ابھی تک اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب نہیں دیا اس لئےغیر ملکی سفارتخانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت خارجہ سے اس سلسلے میں دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں