سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے6 بنچز تشکیل دے دیئے گئے
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےلاپتہ افراد کیس، انگوٹھوں کی تصدیق اور مختلف انتخابی عذرداریوں سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہوگی
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے بلوچستان سے لاپتہ افراد کیس، تحریک انصاف کی انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست اور مختلف انتخابی عذرداریوں سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی، جن کے لئے سپرم کورٹ کے ججز پر مشتمل 6 الگ الگ بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس ناصرالملک جسٹس گلزار اور جسٹس مشیر عالم ،بنچ نمبر2 جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر 3 جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عظمت سعید کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ نمبر 4 جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ ایک بنچ جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا۔