کوئٹہ میں حساس اداروں کی کارروائی خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


ویب ڈیسک January 11, 2015
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حساس ادارے کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کے آبائی علاقے پشین،وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان بتائے جارہے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں