وطن عزیز میں دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی وزیر اعظم نواز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے ایک صف پر موجود ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 11, 2015
ملک سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کرکے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے ایک صف پر موجود ہیں، دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔

جاتی امرا رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر دونوں سیاسی قائدین نے دہشت گردوں کے خلاف سخت اور تیز ترین کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، حکومت اور ملک کے تمام ادارے ایک صف پر موجود ہیں، پاک فوج نے ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وطن عزیز میں دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی، ملک سے ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کرکے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں