دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے آصف زرداری

دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر لڑنا ہوگی، سابق صدر


ویب ڈیسک January 11, 2015
کوئی بھی جنگ قومی اتفاق رائے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، آصف علی زرداری۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اتفاق رائے پیدا ہوا اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدرچوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امن و امان سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور 21 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کوئی بھی جنگ قومی اتفاق رائے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی اس لئے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر لڑنا ہوگی، سیاسی جماعتوں نے ملک میں قیام امن کے لئے مشکل ترین فیصلے کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اتفاق رائے پیدا ہوا جسے کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، اس سلسلےمیں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں