الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے آج ہڑتال کی کال واپس لے لی

حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے شہری سیکیورٹی کے لئے بازاروں اور محلوں میں کمیٹیاں بنائیں، قائدایم کیوایم


ویب ڈیسک January 11, 2015
کارکنان پر تشدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی ہدایت پر آج کارکنوں کے قتل کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف آج صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی تاہم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو آج ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کی ہدایت کی جس کی توثیق کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اس لئے شہری سیکیورٹی کے لئے بازاروں اور محلوں میں کمیٹیاں بنائیں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کارکنان پر تشدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کو اسلحہ لائسنز جاری کئے جائیں اور جب حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کردے تو لائسنز واپس لے لئے جائیں۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کے خلاف گزشتہ روز صوبے بھر میں یوم سوگ منایا گیا جب کہ آج بھی پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں