فرانس سے اظہار یکجہتی کے لئے پیرس ریلی میں 40 سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت

فرانسیسی صدر نے ریلی میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان سے مصافحہ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔


ویب ڈیسک January 11, 2015
ریلی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے 17 افراد کی یاد میں شمع روشن کی جائیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں پیرس حملوں کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جب کہ دارالحکومت میں مرکزی ریلی میں 40 سے زائد ممالک کے سربراہان سمیت اعلی حکام نے شرکت۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے دی لا ریپبلک کے مقام پر لاکھوں افراد نے جمع ہوکر دہشت گردی کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا جب کہ مرکزی ریلی میں فرانسیسی صدر فرانسز اولاند، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سمیت 40 ممالک کے سربراہان سمیت کئی ممالک کے وزرا خارجہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ شرکا ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اخباری دفتر سے اظہار یکجہتی پر مبنی تحریریں لکھی گئی ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسز اولاند نے ریلی میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت سے الگ الگ مصافحہ کیا اور ریلی میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران صحافیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں