مصباح الحق کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے یہی مناسب وقت ہے اور یہ فیصلہ اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی مشاورت کے بعد کیا، مصباح الحق


ویب ڈیسک January 11, 2015
کپتانی کے لئے اس وقت کوئی نام لے کر کسی کھلاڑی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا تاہم میرے بعد بننے والے کپتان پر بھی بورڈ کا اعتماد مجھ جیسا ہی ہونا چاہئے، مصباح الحق فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''اسپورٹس آور'' میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لئے یہی مناسب وقت ہے اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی مشاورت کے بعد کیا تاہم ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کے لئے اس وقت کوئی نام لے کر کسی کھلاڑی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا تاہم میرے بعد بننے والے کپتان پر بھی بورڈ کا اعتماد مجھ جیسا ہی ہونا چاہئے، ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور میگا ایونٹ کے بعد پاکستان کو آگے دیکھنا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے کرکٹ کھیلی اس پر بہت حد تک مطمئن ہوں اور کوئی دکھ یا افسوس نہیں، ورلڈ کپ میں ایک سے زائد سنچریاں بنانے کی خواہش ہے اور اچھے ریکارڈ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد کیریئر کافی اچھا رہا اور بیٹنگ بہتر کرنے کا موقع ملا، شائقین ورلڈ کپ میں ہماری کامیابی کے لئے دعا کریں جب کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجاؤں گا۔

واضح رہے کہ مصباح الحق 153 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 4 ہزار 669 رنز بنائے جب کہ انہوں نے 53 ٹیسٹ اور 39 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |