ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا افغانستان کا مختصر دورہ

رضوان اختر نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی کے خلاف مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،افغان صدارتی ترجمان


ویب ڈیسک January 11, 2015
افغان صدر اشرف غنی نے ایوان صدر میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا استقبال کیا،افغان صدارتی ترجمان. فوٹو:فائل

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کے مختصر دورہ کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔


افغان صدراتی ہاؤس کے مطابق صدر اشرف غنی نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا ایوان صدر میں استقبال کیا جب کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے نومبر میں عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ تیسرا دورہ ہے جب کہ ان کے پہلے دورہ کابل کے دوران ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں