ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان

وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں حال ہی میں کمی کی گئی ہے لیکن مزید کمی نہیں کی جائے گی۔


Editorial January 11, 2015
واضح رہے ایک ٹرین کے وقت پر سیکڑوں مسافروں کے وقت کا انحصار ہوتا ہے اور ٹرین کے ایک گھنٹے کی تاخیر مسافروں کے سیکڑوں گھنٹے کی تاخیر کا موجب بنتی ہے۔ فوٹو: فائل

ریلوے کا محکمہ سات دہائیاں قبل بھی نہایت مستعدی سے عوامی خدمات انجام دے رہا تھا مگر پاکستان میں جب اس کی ذمے داری کچھ غیر ذمے دار لوگوں کے کندھوں پر آ گئی تو یہ محکمہ زوال پذیر ہونے لگا دوسری طرف ہمارے مشرقی پڑوسی ملک میں ریلوے عروج کی مثالیں پیش کرنے لگا۔ ریلوے کے سفر کو اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ یہ سڑک پر سفر سے کہیں زیادہ محفوظ ہے اور آرام دہ ہے اور نسبتاً سستا بھی اس لیے اس کو زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دو روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 55 نئے انجن خریدے جا رہے ہیں جو ٹاپ کلاس کمپنیوں سے لیے جائیں گے اس کے ساتھ ہی انھوں نے ریلوے کرایوں میں مزید پانچ فیصد کمی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے ایک ٹرین کے وقت پر سیکڑوں مسافروں کے وقت کا انحصار ہوتا ہے اور ٹرین کے ایک گھنٹے کی تاخیر مسافروں کے سیکڑوں گھنٹے کی تاخیر کا موجب بنتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں حال ہی میں کمی کی گئی ہے لیکن مزید کمی نہیں کی جائے گی۔ لیکن جو ٹرین منافع بخش نہیں ہو گی اس کو بند کر دینگے۔ وفاقی حکومت اگر محکمہ ریلوے کو وسائل فراہم کرے اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرے تو اس کی حالت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے' اگر محکمہ ریلوے فعال ہو جائے تو اس کا عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں