بھارتی فوج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ چناب رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی بارڈر فورس نے شکر گڑھ کے كرول، تنگل اور جگوال کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی

بھارتی فورسز نے بھاری اور ہلكے ہتھیاروں کے ساتھ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا ۔ فوٹو : فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم چنارینجرز نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔


بھارتی بارڈر فورس نے شکر گڑھ سیکٹر کے كرول، تنگل اور جگوال کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ كی جس میں بھاری اور ہلكے ہتھیاروں کے ساتھ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کسی صورت رکنے کا نام نہیں لے رہی اور گزشتہ ہفتے سے جاری بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری بھی جام شہادت نوش کرچکے جب کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب بسنے والے شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
Load Next Story