5 اعلیٰ پولیس افسران کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے

لگژری فلیٹس، دکانیں اور گاڑیاں بھی ہیں، ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے کاروبار چل رہے ہیں


Staff Reporter January 12, 2015
کئی پٹرول پمپس پر زبردستی قبضے بھی کرلیے، ذرائع کا انکشاف، رپورٹ کی تیاری شروع۔ فوٹو: فائل

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے 5 اعلیٰ افسران کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے جو کہ نہ صرف پیٹرول پمپس اور شادی لانز کے مالک ہیں بلکہ ان کی جائیداد میں لگژری فلیٹس، دکانیں اور گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے بھی کاروبار چل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اعلیٰ پولیس افسران نے ماتحت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے کئی پیٹرول پمپس پر زبردستی قبضے بھی کرائے ہیں،بعدازاں ان پمپوں پر اپنے رشتے داروں کو بیٹھا کر انھیں مالک ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے ابھی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے جو بعدازاں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |