9 حساس یونین کونسلوں میں انجکشن پولیو مہم ناکام

مہم کے پہلے دن مخصوص مقامات پر لگائے جانے والے طبی کیمپس میں تعینات کیے جانیوالے ڈاکٹر اوردیگر عملہ نہیں پہنچ سکا

کمشنر کی زیر صدارت جلاس میں ناقص کا رکردگی اور لاپروائی کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

کراچی کی 9 حساس یونین کونسلوں میں پہلی بار شروع کی جانے والی انجکشن پولیو مہم متعلقہ حکام کی عدم دلچپسی کے باعث ناکام ہوگئی۔

مہم کے پہلے دن مخصوص مقامات پر لگائے جانے والے طبی کیمپس میں تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر اور دیگر عملہ نہیں پہنچ سکا، بعض طبی کیمپس میں پولیو انجکشن بھی دستیاب نہیں تھے، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ذمے دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔


انسداد پولیو مہم میں ناقص کا رکردگی اور لاپروائی کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاٖ ف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کمشنرکراچی کی زیرصدار ت اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں 10 جنوری سے انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میں تین روزہ صحت کیمپس کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ متعدد ڈاکٹروں اور ٹاؤن ہیلتھ افسران نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے انسداد پولیومہم کے سلسلے میں منعقدہ صحت کیمپس کے انعقاد کا مقصد متاثر ہوا اور کارکردگی کا ٹارگٹ 100 فیصد حاصل نہ ہوسکا۔

بعض ڈاکٹرز دیر سے مقررہ مقام پر صحت کیمپس کے انعقاد کے لیے پہنچے، صحت کیمپس دیر سے شروع ہوئے اور بعض ڈاکٹرز صحت کیمپس سے بغیر اطلاع اور بلا اجازت چلے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر اشرف شیرا ای ڈی او صحت کی جگہ انسداد پو لیو مہم کے فوکل پرسن ہوں گے۔
Load Next Story