پاکستانی اداکار فیضان خواجہ بھارتی فلم ’’بنکسٹر‘‘ میں کاسٹ
زینت امان کے بیٹے اذان خان کی ڈائریکشن میں فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی
فواد خان اور علی ظفر کی انڈین فلمی صنعت میں کامیابیوں اور مائرہ خان کا شاہ رخ خان کے مدمقابل بالی ووڈ فلم میں کاسٹ ہونے کے بعد ایک اور ٹی وی اسٹار فیضان خواجہ بھی پڑوسی ملک میں فلمی اداکار بننے جا رہے ہیں۔
ماضی کی اداکارہ زینت امان کے بیٹے اذان خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ''بنکسٹر'' میں پاکستانی نوجوان اداکار فیضان خواجہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جلد آ رہے ہیں۔ فیضان خواجہ پاکستانی پرستاروں کے لیے اجنبی نہیں جنھوں نے گزشتہ تین برسوں میں کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے جن میں ''میری لاڈلی، من کے موتی اور میں گنہگار نہیں'' قابل ذکر ہیں، اب وہ اپنی اداکاری کی آزمائش فلمی میدان میں بھی کرنے والے ہیں۔
فیضان خواجہ اپنے پہلے بولی وڈ پراجیکٹ سے کافی پر امید ہیں اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے اذان خان نے ڈراموں میں میری پرفارمنس کو دیکھ کر فلم کی آفر کی، اس میں اپنا رول سنا تو بے حد پسند آیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جب کہ فلم کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔