چکلالہ گیریژن میں فوجی عدالت بنانے کی تیاری مکمل

چالان پیش ہونے کے ساتھ ہی عدالت 7 روز میں سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنائے گی

رفتار دہشت گردوں کو بھی چکلالہ گیریژن میں ہی رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی جیل بھی بنالی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کیلیے ایک فوجی عدالت بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، فوجی عدالت چکلالہ گیریژن میں بنائی جائیگی اور اس کے سربراہ لیفیٹننٹ کرنل ہوں گے۔


نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کو مرضی کا وکیل پیش کرنے کی اجازت ہوگی مگر وکلا کو بغیر جواز کے کیسوں کا التوا نہیں دیا جائے گا، چالان پیش ہونے کے ساتھ ہی یہ عدالت 7 روز میں سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنائے گی، گرفتار دہشت گردوں کو بھی چکلالہ گیریژن میں ہی رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی جیل بھی بنالی گئی ہے۔
Load Next Story