بندرگاہوں کے 11 منصوبوں کی مختص رقم جاری نہ ہوسکی

رواں مالی سال میں صرف 6 منصوبوں کے لیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری ہوئے


ملک سعید اعوان January 12, 2015
رواں مالی سال میں صرف 6 منصوبوں کے لیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری ہوئے۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں وزارت پورٹس اینڈ شپنگ 17منصوبوں میں سے صرف 6منصوبوں کیلیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ 11 منصوبوں کے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔

ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق مالی سال 2014-15کے وفاقی بجٹ میں وزارت بندرگاہ و جہاز رانی کے17منصوبوں کیلیے 2ارب 47 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس بجٹ میں سے حکومت نے صرف چھ منصوبوں کیلیے16کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے۔ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ریسرچ اور کیپسٹی بلڈنگ کیلیے پانچ کروڑ، گوادر میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل آفس اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کیلیے 8لاکھ ، مہران ہائی وے (فیز تھری ) کراچی کیلیے ایک کروڑ 50لاکھ، ہیچری کمپلیکس کی بحالی کیلیے 2لاکھ، گوادر بندرگاہ فری زون کی زمین کی خریداری کیلیے 9کروڑ 98لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |