ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئےتدریسی عمل شروع

لاہورسمیت پنجاب بھر میں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیاتاہم مشنری اسکول 19 جنوری سے کھلیں گے۔

بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کے نام پر صرف خانہ پری کی ہے۔ فوٹو: فائل

16 دسمبر کودہشت گردی کا نشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک اسکول سمیت ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئ ہیں تاہم بعض مزید نجی اسکول اور کالج تعطیلات میں مزید 2 روز تک بند رکھنے کے بعد 15جنوری سے تدریسی سلسلہ شروع کریں گے ، شہرقائد سمیت صوبے بھر کے اکثر تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کے نام پرصرف خانہ پری کی ہے۔


باچاخان یونیورسٹی چارسدہ اورصوابی کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔ ادھر لاہورسمیت پنجاب بھر میں مشنری اسکولوں کے علاوہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیاہے تاہم مشنری اسکول 19 جنوری سے تدریسی عمل کا آغازکریں گے۔اس کے علاوہ راولپنڈی کا آرمی پبلک اسکول بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث آج نہیں کھل سکا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

Load Next Story