آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا کا اندھیروں میں اجالا کرنے کاعزم آرمی چیف کی اسمبلی میں شرکت

جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی کی۔


ویب ڈیسک January 12, 2015
جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی کی۔ فوٹو:آئی این پی

دہشتگردوں کا نشانہ بننے والا آرمی پبلک اسکول بھی 26 روز بعد کھل گیا جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا۔


جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کم عمر طالبعلموں اور ان کے والدین سے ملاقات کی جب کہ طالبعلموں اور ان کے والدین نے سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کو حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |