خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کےلئے تحریک انصاف اورجماعت اسلامی میں اتحاد ہوگیا
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے انتخابات ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا میں جون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی پلیٹ فارم سے حصہ لیں گی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی اسد قیصر اور شاہ فرمان جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی وزیر عنایت اللہ اور پروفیسر ابراہیم نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان اپریل میں کردیا جائے گا جب کہ انتخابات جون میں ہوں گے۔ مئی 2013 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے مل کر اتحادی حکومت تشکیل دی تھی۔