آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈر جنرل آسٹن کی ملاقات
ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانذ کے کمانڈر جنرل لائیو آسٹن نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈر نے فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو ) میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی جب کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جب کہ جنرل آسٹن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو خوب سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل قدر ہیں۔