کرکٹ کے وہ بڑے ستارے جن کی کمی ورلڈ کپ میں شدت سے محسوس ہو گی

ورلڈ کپ میں یووراج سنگھ، براوو، کیون پیٹرسن اور فواد عالم کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی


ویب ڈیسک January 12, 2015
وہ کھلاڑی جن کے جلوے سے شائقین ورلڈ کپ میں محروم رہیں گے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی میلہ سجنے میں صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے اور ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں اپنے حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان بھی کر چکی ہیں لیکن کرکٹ کے کچھ بڑے نام ایسے بھی ہیں جنھیں اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر کرکٹ پنڈت بہت حیران ہیں۔

اگر ہم بگ تھری کے سب سے طاقتور ملک بھارت کی بات کریں تو بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا نے یووراج سنگھ، گوتم گھمبیر، وریندر سہواگ اور ہر بجن سنگھ جیسے بڑے ناموں کو ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں جگہ نہ دے کر سب کو حیران کیا۔ اس قسم کی خبریں میڈیا پر زیر گردش تھیں کہ بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران انجرڈ ہونے ہونے والے رویندرا جڈیجا کی جگہ یووراج سنگھ کو شامل کر لیا جائے گا لیکن بی سی سی آئی نے سندیپ پٹیل کو شامل کر کے سب کو حیران کردیا۔

انگلینڈ نے بھی الیسٹر کک اور کیون پیٹرسن جیسے بڑے ناموں کو عالمی میلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے محروم رکھا جب کہ بگ تھری کے تیسرے ملک آسٹریلیا نے بھی اپنے ایک اہم بولر ریان ہیرس کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سب سے زیادہ حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے 2 میچ وننگ پلیئرز کیرن پولارڈ اور ڈیوائن براوو کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جب کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان نے بھی کچھ ایسے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جن کے حوالے سے سابق کرکٹرز کا خیال ہے کہ انھیں ٹیم میں شامل ہونا چاہیئے تھا۔ ان کھلاڑیوں میں فواد عالم، اسد شفیق، انور علی اور بلاول بھٹی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں