زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار

جی ڈی پی گروتھ 5.1 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 13 فیصد زائد ریونیو جمع کیا گیا،وفاقی وزیرخزانہ


ویب ڈیسک January 12, 2015
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں 5 جائزے مکمل کر لئے ہیں،اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں 5 جائزے مکمل کر لئے ہیں جب کہ زرمبادلہ کے زخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں 5 جائزے مکمل کر لئے ہیں اور ہم چھٹے جائزے کے لئے تیار ہیں جس کا انعقاد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہو گا جب کہ آئی ایم ایف نے رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4.3 تجویز کی تھی تاہم سیلاب اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھاری اخراجات کے باوجود حکومت نے ڈی جی پی گروتھ کا ہدف 5.1 حاصل کرلیا ہے۔


وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تمام اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 13 فیصد زائد ریونیو جمع کیا جب کہ بجٹ خسارہ 2.4 فیصد پر ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں