یمن میں اونٹ مالک کے مرنے کے بعد کئی دنوں تک اس کی قبر پر ہی بیٹھا رہا

یمن میں جب اونٹ کا مالک مرا تو لواحقین اس کی تدفین کرکے گھر واپس لوٹ آئے لیکن اس کا پالتو اونٹ وہیں بیٹھ گیا

اونٹ ایک ہفتے تک اپنے مالک کی قبر بغیر کچھ کھائے پئے بغیر غم کی تصویر بنا رہا فوٹو: فائل

پالتو جاوروں میں اونٹ ایسا جانور مانا جاتا ہے جو اگر غصے میں آجائے تو اپنے مالک کو بھی نہیں چھوڑتا لیکن یمن میں ایک اونٹ کو اپنے مالک سے اس قدر محبت تھی کہ وہ ایک ہفتے تک بغیر کچھ کھائے پیے اس کی قبر کے پاس ہی بیٹھا رہا۔


سعودی اخباد میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے جازان میں ایک شخص انتقال کرگیا، ان کے لواحقین تدفین کے بعد اپنے گھر کو واپس لوٹ آئے لیکن اس کا پالتو اونٹ اس قدر غمزدہ تھا کہ وہ اس کی قبر سے ٹس سے مس نہ ہوا، ورثا نے سوچا کہ اونٹ خود ہی کچھ دیر بعد واپس آجائے گا لیکن جب وہ واپس نہ آیا تو انہیں تشویش ہوئی تلاش کے بعد انہوں نے دیکھا کہ وہ اونٹ قبر کے پاس ہی بیٹھا ہے۔

ورثا اونٹ کو بڑی مشکل سے واپس لے کر آئے اور اگلے دن وہ پھر اپنے مالک کی قبر پر جاپہنچا، یہ صورت حال ایک ہفتے تک جاری رہی اور اونٹ کچھ کھائے پئے بغیر اپنے مالک کی قبر پر غمزدہ بیٹھا رہتا اور رات کو اسے زبردستی واپس لایا جاتا۔ بالآخر اونٹ کو صبر آہی گیا لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود اونٹ اب بھی مالک کی قبر پر ضرور جاتا ہے۔
Load Next Story