ترسیلات زر پہلی ششماہی میں 9 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی تا دسمبر 15.26 فیصد زائد رقم وطن بھیجی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter January 13, 2015
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی تا دسمبر 15.26 فیصد زائد رقم وطن بھیجی، دسمبر میں ترسیلات زر 20 فیصد اضافے سے 1 ارب 58 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران 8 ارب 98 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو گزشتہ مالی سال میں 7 ارب 79 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 15.26 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2014 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر1ارب58کروڑ 32لاکھ 30 ہزار ڈالر رہیں جو نومبر 2014 کے مقابلے میں 20 فیصد اور دسمبر 2013 سے14.32 فیصد زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2014 میں سعودی عرب 49 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار، متحدہ عرب امارات 35 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار، امریکا 22 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار، برطانیہ 18 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 18 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 3کروڑ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے 10 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

جبکہ دسمبر 2013 میں سعودی عرب 41 کروڑ 30 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 27 کروڑ 51 لاکھ 60 ہزار ڈالر، امریکا 22 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ 17 کروڑ 71 لاکھ10 ہزار ڈالر،خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 16 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 3کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے موصولہ رقم 9 کروڑ 61 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں